دنیا کے کچھ علاقوں میں آن لائن جانا ایک بڑا چیلنج ہے۔ ورلڈ ٹو ڈے کے کوملا دومور شمالی نائجیریا میں گیتاتا نامی
گاؤں میں گئے اور وہاں کے رہائشیوں کو استعمال کے لیے دو انٹرنیٹ فون دیے۔آنے والے ہفتوں میں بی بی سی واپس گتیاتا آئے گی اور یہ دیکھیں گے کہ ان موبائلز کا کیسا استعمال کیا گیا ہے۔
آنے والے ہفتوں میں بی بی سی واپس گتیاتا آئے گی اور یہ دیکھیں گے کہ ان موبائلز کا کیسا استعمال کیا گیا ہے۔
ایک ڈرمر اور رقاص گتیاتا میں استقبالیہ تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
کوملا اور دونوں افراد فون کے کچھ فیچرز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کی آمد نے گاؤں والوں میں اشتیاق پیدا کر دیا ہے۔
نکولس اکتیس سالہ کسان ہیں لیکن اس وقت وہ کوئی اور نوکری ڈھونڈ رہے ہیں۔ انہیں کھیل اور ٹی وی پر فٹبال دیکھنا پسند ہے لیکن ان کے مطابق انہیں سب سے زیادہ دلچسپی سیاست میں ہے اور وہ زندگی میں کسی موڑ پر سیاست میں حصہ لیں گے۔
موسٰی ایک بتیس سالہ استاد ہیں۔ وہ یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر بننا چاہتے ہیں۔ انہیں فلمیں دیکھنا اور ناول پڑھنا پسند ہے۔ وہ سیاست میں بھی بہت دلچسپی لیتے ہیں۔
جن دو افراد کو فون دینے کا فیصلہ ہوا ان کے نام موسٰی ممن میسوری اور نکولس مداکی تھے۔
اس فیصلے میں کسی خاتون نے حصہ نہیں لیا۔
بی بی سی کے کوملا دومور گاؤں کے سربراہ اور ان دو افراد کے ساتھ کھڑے ہیں جنہیں فون دینے کے لیے چنا گیا ہے جبکہ ان کے سامنے دیگر گاؤں والے موجود ہیں۔
تراکی دنلادی رابو اس گاؤں کے سربراہ ہیں۔
گتیاتا میں مواصلاتی سہولیات بہت ہی کم ہیں۔
گاؤں کے بیچ سے ایک کچی سڑک گزرتی ہے۔
Like this post?
More Cool Posts...
0 kommentarer:
Post a Comment